ہم نے آزادی مارچ کرکے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ،مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا ، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 29 اگست 2014 20:34

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما راحیلہ مہدی نے کہا ہے کہ ہم ملک سے لوٹ مار کا دور ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ قوم کو وسائل ملیں اور مسائل حل ہوں اسی لئے ہماری جماعت نے وزیراعظم سے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کیلئے صرف چار حلقوں کی گنتی کا مطالبہ کیا تھا جو چودہ ماہ میں پورا نہ ہوسکا جس پر ہم نے آزادی مارچ کرکے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا ہم یہیں دھرنا جاری رکھیں گے راحیلہ مہدی نے کہا کہ پہلے وزیراعظم نے افواج پاکستان کے سپہ سالار کو درخواست کی کہ آپ اپنا کردار ادا کریں اور دوسرے روز اسمبلی میں اس کی تردید کرکے وزیراعظم نے اپنے سچ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور آئی ایس پی آر کی طرف سے ان کی درخواست کی تصدیق ان کیلئے کافی ہے ۔