آزاد اور خود مختیار میڈیا کے باعث آج کوئی بات راز کی بات نہیں رہی ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبر میڈیا کی طاقت کی بدولت عوام تک رسائی ہوجاتی ہے ،عبداللطیف نظامانی

جمعہ 29 اگست 2014 20:28

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) آزاد اور خود مختیار میڈیا کے باعث آج کوئی بات راز کی بات نہیں رہی ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبر میڈیا کی طاقت کی بدولت عوام تک رسائی ہوجاتی ہے ۔ جس سے عوام میں میڈیا پر اعتماد اور امید کی کرن نظر آئی ہے جو آزاد ی ِصحافت کیلئے خوش آئند بات ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے پریس کلب حیدرآباد کے نو منتخب عہدیداران کو دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پریس کلب حیدرآباد کے نومنتخب عہدیداران صدر الطاف کوٹی، جنرل سیکریٹری منصورمری، نائب صدر احمد خان شیخ، جوائنٹ سیکریٹری رؤف چانڈیو، خازن فہیم احمد صدیقی، گورننگ باڈی کے نصیر راہی، محمد حسین خان، حامد شیخ، حمید الرحمان ، عمران ملک ، خالد کھوکھر ، اشوک شرما ، اقبال ملاح اور سابق صدر و سینئر صحافی لالہ رحمن سموں جبکہ سی بی اے یونین کی جانب سے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد قائمخانی ، اقبال احمد خان، ملک سلطان علی، محمد حنیف خان، عبدالوحید پٹھان، راؤ سعید احمد، عابد شاہ ، اللہ وسایا، حافظ عبدالکریم، غلام حیدر ، مظہر ملاح، عباس چانڈیو، محمد سلیم وغیرہ وغیرہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈیا کے ذمہ دار لوگ پسے ہوئے غریب عوام اور محنت کشوں کی آواز کو مقتدرایوانوں میں پہنچائیں تاکہ مظلوموں کی داد رسی ممکن اور انکے غضب کیئے ہوئے مل سکیں۔ تقریب سے پریس کلب حیدرآباد کے صدر الطاف کوٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا جس طرح صحافت سے وابستہ حضرات قلم اور کیمرے کی آنکھ سے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں وخامیوں کی نشاندہی اور مظلوموں کی زبان بن کر حق سچ کے علم کو بلند کررہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ ٹریڈ یونین اور ان سے وابستہ حضرات بھی محنت کشوں کیلئے جس جذبے سے کام کررہے ہیں وہ جذبے بھی قابل ستائش ہیں اور اس سلسلے میں مفادعامہ کے اہم ادارے واپڈا کی لیبر یونین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا کردار بڑا نمایاں اور تعمیری ہے جو مسلسل بلا شرکت غیرے بطور سی بی اے مزدوروں کی خدمت کو شعار بنائی ہوئی ہے۔

تقریب سے جنرل سیکریٹری پریس کلب منصور مری اور سابق صدر و سینئر صحافی لالہ رحمن سموں نے بھی خطاب کیا۔