اسلام آباد،سابق صدر آصف علی زرداری کی کوئٹہ میں آن لائن کے بیورو چیف ارشاد مستوئی اور عبدالرسول خاجک کے جاں بحق ہونے کی شدید مذمت

جمعہ 29 اگست 2014 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں جمعرات کے روز دو صحافیوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں ہتھیاربندوں نے آن لائن نیوز ایجنسی کے دفتر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے دو صحافی بیورو چیف ارشاد مستوئی اور عبدالرسول خاجک جاں بحق ہوگئے۔ سابق صدر نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اس اندوہناک واقعے کی خبر سن کر شدید رنج و دکھ ہوا ہے۔ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مرحومین کی روحوں کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔