وزیراعظم نے کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے بارے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 29 اگست 2014 20:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوئٹہ میں تین صحافیوں کے قتل کے بارے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اس افسوسناک واقعہ پر دلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ وزیراعظم نے زخمی صحافی کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ واضع رہے کہ آن لائن کوئٹہ کے بیورو چیف ارشاد مستوئی، رپورٹرعبدالرسول اور اکا ونٹ آفیسر یونس گزشتہ روز کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔