پاکستانی فلم دنیا خواجہ سرا کے موضوع پر بننے والی پہلی فلم ہے۔اس میں خواجہ سرا کے مسائل اجاگر کئے گئے ہیں،کمشنر کراچی

جمعہ 29 اگست 2014 20:24

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم دنیا خواجہ سرا کے موضوع پر بننے والی پہلی فلم ہے۔اس میں خواجہ سرا کے مسائل اجاگر کئے گئے ہیں۔وہ جمعہ کو مقامی سنیما میں خواجہ سرا کے موضوع پر بننے والی فلم دنیا کی از سر نو افتتاح کر رہے تھے ۔اس مو قعہ ان کے ہمراہ تنظیم جیا ء کی صدر بندیا رانا جنرل سیکریٹری عفی خان ۔

ڈائر یکٹر میڈیاکمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی ۔فلم کے پر وڈیو سر اور رائٹر ایم عبداللہ چلی بھی موجو د تھے ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ خواجہ سرا کو معا ثرہ میں جائز مقام ملے۔ انھیں کمشنر دفتر میں خصو صی اقدامات کے ذریعے ملازمت بھی فراہم کی گئی ہیں اور وہ ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خواجہ سرا کو بھی معاثرہ کے دیگر طبقات کی طرح قبول کر نا چاہئے وہ بھی معاثرہ کے دیگر افراد کی طرح فرد ہیں اور با صلا حیت ہیں ۔

انھیں بہتر تعلیم ملے اور تربیتی مواقع ملیں تو وہ بھی مختلف شعبوں میں مفید شہر ی ثابت کر سکتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ زیر نمائش فلم ایک اچھوتے موضوع پر فلم بنائی گئی ہے اس سے خواجہ سرا کا معا ثرہ میں کردار بلند کر نے میں مدد ملے گی اور معا ثرہ میں ا ن کی اہمیت میں اضافہ ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ موضوع کے لحاظ سے اتنی اہم فلم ہے کہ اگر اسے بین الاقوامی فلمی میلے میں منعقدکی جائے گی تو یہ خصوصی کیٹگری میں ضرور ایوارڈ حا صل کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ایک اہم ادارے نے ان سے رابطہ کیا ہے اور خواہش ظاہر کی کہ وہ خواجہ سرا کی پاکستان میں زندگی کے با رے میں جدید تیکنگی تقاضو ں کے مطابق عالمی سطح کی فلم بنائیں۔ اس سلسلہ میں پیش رفت جاری ہے۔اس موقع پر خواجہ سراکی تنظیم جیا کی صدر بندیا رانا اورجنرل سیکریڑی عفی خان اور فلم کہانی کار ایم عبداللہ چلی نے بھی خطا ب کیا۔ بندیا رانا اور عفی خان نے اپنی تقاریر میں کمشنر کراچی کی شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :