ملیریا اور ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے خصوصی اسپرے مہم کے 25ویں مرحلے میں لیاری زون میں اسپرے کیا گیا

جمعہ 29 اگست 2014 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندہ کی خصوصی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی )نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے18زونز میں محکمہ میونیسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومیگیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونیسپل سروسز مسعود عالم کی سربراہی میں ڈائریکٹر فیومیگیشن ڈاکٹر منصور شیخ اور فوکل پرسن ڈاکٹر حامد مصطفی کی نگرانی میں ڈی ایم سی ساؤتھ سے ملیریا اور ڈینگی سے بچاوٴ کے لیے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ افضل زیدی اور میونسپل کمشنر محمد رئیسی کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ جنوبی کراچی کے لیاری زون میں ا سپرے کیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ منور پرویز بھٹی نے بلدیہ جنوبی کراچی کے لیاری زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پردیگر سینیٹیشن افسران بھی موجود تھے۔بلدیہ جنوبی کراچی کے لیاری زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں ۔ بلدیہ جنوبی کراچی کے لیاری زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی ،نالوں اور نشیبی علاقوں پر جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں اسپرے کے 24 راؤنڈ مکمل ہوگئے ہیں ۔

ہرزون میں30گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہر زون کی تما م یونین کونسلوں میں لگاتار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے شہر بھر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں بھی خصوصی اسپرے کیا جارہا ہے ۔اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کروایں ۔

متعلقہ عنوان :