وزیر اطلاعات کا اجمل خان خٹک کو ٹیلیفون، بخریت بازیابی پر مبارکباد پیش کی

جمعہ 29 اگست 2014 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے جمعہ کے روز وائس چانسلر اجمل خان خٹک کو ٹیلی فون کیا اور ان کی بخریت بازیابی پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے اس امید کا اظہار کیا کہ اجمل خان خٹک جلد بحثیت وائس چانسلر اسلامیہ کالج اپنی ذ مہ داریاں سنبھال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجمل خان خٹک کا شمار بہترین معلمین میں ہوتا ہے، ان کی بخریت بازیابی سے بہت خوشی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :