دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے ،راحیل شریف ،اسپیشل سروسز کے دستوں نے دہشتگردوں کے مراکز تباہ کرنے کی مشقیں کیں،مشقیں دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی افواج کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوں گی ، خطاب

جمعہ 29 اگست 2014 20:15

دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے ،راحیل شریف ،اسپیشل ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر ختم کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چراٹ میں پاکستان اور چین کی ایس ایس جی فورسز کی مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا اس موقع پر اسپیشل سروسز کے دستوں نے دہشتگردوں کے مراکز تباہ کرنے کی مشقیں کیں، آرمی چیف نے دونوں ممالک کی فوجوں کو اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مشقوں میں شرکت کرنے والے ایس ایس جی فورس کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین کی فوجوں کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں، یہ مشقیں دہشت گردی کے خلاف دونوں ممالک کی افواج کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں ایس ایس جی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اپنی اعلی تربیت اور مہارت سے دوردراز اور مشکل ترین علاقوں میں دہشت گردوں کا ان کے ٹھکانوں سے نکال کر خاتمہ کیا جائے گا۔