یہ بالکل جھوٹ ہےکہ ہم نےفوج سےضامن بننے کیلئے کہا، چوہدری نثار

جمعہ 29 اگست 2014 20:13

یہ بالکل جھوٹ ہےکہ ہم نےفوج سےضامن بننے کیلئے کہا، چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نےکہا ہےکہ آئی ایس پی آرکابیان حکومتی نکتہ نظرکی عکاسی کررہاہے،حکومت نےکسی کوثالث اورضامن نہیں بنایا،یہ بالکل جھوٹ ہےکہ ہم نےفوج سےکہاکہ آپ ہمارےضامن بنیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ ضامن اورثالث غیرآئینی الفاظ ہیں،آئی ایس پی آرکابیان میری مشاورت سےجاری کیا گیا، جس میںسہولت کار کے الفاظ کا استعمال کیا گیا جو قانون کے دائرے میں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آرنےاپنابیان پہلےمیرےپاس بھیجا،حکومت نےمنظورکیاپھرجاری ہوا،اور یہ بیان حکومتی موقف کی تائید کرتی ہے۔آرمی چیف اوروزیراعظم کےساتھ ملاقات میں غلط فہمی پیداکی گئیاور یہ غلط فہمی فوج کواپنےسیاسی مقاصدکیلئے استعمال کرنیوالوں نےغلط فہمی پیداکی،ہم فوج اوراسکی نیک نامی کاتحفظ کررہےہیں،سیاسی گندمیں نہیں ڈالناچاہتے،فوج غیرسیاسی ہےاوراسی دائرےمیں رہ کرکام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :