حکومتی مذاکراٹی ٹیم کے ساتھ ہرنشست میں نئی تجویز دی تاکہ مسئلے کو آگے بڑھائیں ،شاہ محموقریشی،

حکومت جواب نہیں دیتی آتے ہیں اورمسکراکرچلے جاتے ہیں،میڈیا سے بات چیت

جمعہ 29 اگست 2014 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومتی مذاکراٹی ٹیم کے ساتھ ہرنشست میں نئی تجویز دی ہے تاکہ مسئلے کو آگے بڑھائیں اورڈیڈلاک توڑیں لیکن حکومت جواب نہیں دیتی آتے ہیں اورمسکراکرچلے جاتے ہیں۔جمعہ کوحکومتی مذاکراتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان معطل مذاکرات کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوا اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے حکومت سے کہاکہ پہلے فوج کی طرف سے ثالثی کاکردارادا کرنے کے بیان پرحکومت وضاحت کرے اس کے بعد مذاکرات کئے جائیں گے حکومت تحریک انصاف کی کمیٹی کومطمئن نہ کرسکے جس پرمذاکرات کاسلسلہ ایک بارپھررک گیااورتحریک انصاف کاوفد کنونش سنٹر سے باہرآگیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے حکومتی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ہرنشست میں مسائل کے حل کیلئے نئی تجویز پیش کی ہے تاکہ مسائل کوآگے بڑھائیں اورڈیڈلاک کو توڑیں لیکن جب حکومت سے پوچھتے ہیں تو وہ جواب نہیں دیتے آتے ہیں اورمسکراکرچلے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک فوج کی طرف سے ثالثی کاکرداراداکرنے کے بیان پروضاحت نہ دے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہونگے وضاحت سے قبل سب کچھ بے معنی ہے گزشتہ روز انہوں نے آرمی چیف سے درخواست کی اب ان کاموقف کچھ اورہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم واپس دھرنے کے مقام پر پہنچ گئی جہاں وہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مزید مشاورت کے بعدمذاکرات کافیصلہ کرے گی۔