Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں جمعہ کو بھی سی ویو کلفٹن میں دھرنا دیا گیا

جمعہ 29 اگست 2014 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں جمعہ کو بھی سی ویو کلفٹن میں دھرنا دیا گیا ۔دھرنے میں تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جو مسلسل عمران خان کے حق میں اور گونواز شریف گو کے نعرے لگارہے تھے ۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوٴں نجیب ہارون ،خرم شیر زمان ،سبحان علی ساحل اور دیگر نے کہا کہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے ۔

(جاری ہے)

فتح عوام کی ہوگی اور نواز شریف کو گھر جانا ہوگا ۔ان رہنماوٴں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اگلا مورچہ کراچی میں ہے ۔کراچی عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے ۔عمران خان جلد کراچی کا دورہ کریں گے اور کراچی میں ان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کے لیے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام ضروری ہے ۔ان رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف فوری استعفیٰ دیں ۔دھرنے میں تحریک انصاف کے ترانے بجائے گئے ،جس پر شرکاء نے پارٹی پرچم اٹھا کر عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات