Live Updates

عمران خان نے فوج سے مداخلت کی نہ خواہش کا اظہار کیا اور نہ ہی کوئی درخواست کی،صدر پاکستان تحریک انساف سندھ

جمعہ 29 اگست 2014 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر نادر اکمل لغاری نے کہا ہے کہ سیاسی بحران کے حل کے لیے وزیرا عظم نواز شریف کے کہنے پر آرمی چیف نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے ۔عمران خان نے فوج سے مداخلت کی نہ خواہش کا اظہار کیا اور نہ ہی کوئی درخواست کی ۔جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے ہماری پرامن تحریک اور دھرنے جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو رنچھور لائن میں تحریک انصاف کراچی کے مقتول رہنما توفیق ہوتی کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ 2013کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ،اس لیے انتخابات کا آڈٹ ہونا چاہیے ۔نادر اکمل لغاری نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ توفیق ہوتی کے قتل میں ملوث ملزمان کی نشاندلی کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم فوری اپنی تحقیقات مکمل کرے اور ان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات