آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا راحیل شریف کا ثالثی قبول کرنا بڑی بات ہے،شجاعت حسین ،

دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوجاتے ،امید ہے مسئلہ کا حل نکل آئے گا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 اگست 2014 19:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ لاشیں گرانے کی بات ہوئی تو جمعرات کو ہی گر جاتیں فوج مداخلت کرنا چاہتی تو مشکل کام نہیں تھا لیکن آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا راحیل شریف کا ثالثی قبول کرنا بڑی بات ہے جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ طاہر القادری کو تمام معاملے پر بریف کردیا ہے ایف آئی آر پر عمل کرانے کی پوری کوشش کریں گے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تمام چیزوں کا فیصلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ لاشیں گرانے کی بات ہوتی تو جمعرات کو ہی یہ کام ہوجاتا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مطالبات منظور نہیں ہوجاتے ایک سوال پرکہا کہ فوج نے مداخلت کرنا ہوتی تو کوئی بڑی بات نہیں تھی آرمی چیف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے جنرل راحیل شریف کا ثالثی قبول کرنا بڑی بات ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف ماضی میں بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں اور امید ہے مسئلہ کا حل نکل آئے گا پوری رات خبر چلتی رہی کہ حکومت نے فوج کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :