حکومت کے رویے میں لچک نظر نہیں آئی ، کل کے بیان پر یقین کریں یا آج کہ حکومت واضح کرے،شاہ محمود قریشی

جمعہ 29 اگست 2014 19:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے رویے میں لچک نظر نہیں آئی ، کل کے بیان پر یقین کریں یا آج کہ حکومت واضح کرے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کے دستورکا تقدس ہماری ذمہ داری ہے ملک میں امن عامہ کو برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ہم ملک میں جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے ، پاکستان کے سیاسی مستقبل کی لڑائی لڑ رہے ہیں اپنی مرضی کے نتائج قوم پر مسلط کیے جا رہے ہیں حکومت نے فوج کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ہماری لڑائی فرد واحد کے لیے نہیں ، جمہوریت کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :