Live Updates

نواز شریف اب جھوٹ بولنے پر مستعفی ہوں، عمران خان

جمعہ 29 اگست 2014 19:31

نواز شریف اب جھوٹ بولنے پر مستعفی ہوں، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ایک اور جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں، اب وہ نواز شریف دھاندلی کو چھوڑیں، جھوٹ بولنے پر ہی مستعفیٰ ہو جائیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے بعد کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے پہلے پولیس کو بدنام کیا اب فوج کو بدنام کیا جا رہا ہے، نواز شریف ایسے لیڈر ہیں جن کی ایک زبان نہیں ہے، عوام کے سامنے جھوٹ بولنے پر بل کلنٹن کی حکومت گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں کیا کہا کہ ہم نے فوج کو کچھ نہیں کہا، وزیراعظم نواز شریف ہمیشہ اپنی بات سے پیچھے ہٹے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے احتجاج کے پیچھے فوج نہیں ہے، سارا پاکستان ہمارے پیچھے کھڑا ہے، 14ماہ سے کہہ رہے تھے اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف جب تک مستعفی نہیں ہوتے، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات