آئی ایس پی آرکابیان حکومتی منظوری سے جاری ہوا، وفاقی وزیر داخلہ

جمعہ 29 اگست 2014 19:31

آئی ایس پی آرکابیان حکومتی منظوری سے جاری ہوا، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کا بیان حکومت کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جس کے لیے مشاورت کی گئی اور وزیر اعظم کو بیان دیکھانے کے بعد جا ری کیا گیا جو کہ حکومت کے موقف کی تائید ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا بیان آنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسی کو ضامن اور ثالث نہیں بنایا، آرمی چیف اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات پر غلط فہمی پیدا کی گئی، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے فیصلے کو طرح طرح کے معنی دیئے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فوج مکمل طور پر غیر سیاسی ہے۔