وزیراعلیٰ سے برطانیہ کے لئے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کی ملاقات

جمعہ 29 اگست 2014 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف سے یہاں برطانیہ کیلئے نامزد پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین بہترین تجارتی اوردوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ امید ہے کہ برطانیہ کے لئے پاکستان کے نئے نامزد ہائی کمشنر دونوں ممالک کے تعلقات اورتجارتی تعاون کو مزید بڑھانے میں اپنا موثر کردارادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :