سابق صدر آصف علی زرداری کا سراج الحق کو فون ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل

جمعہ 29 اگست 2014 19:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ موجودہ سیاسی بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرانا سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ۔