آئی ایس پی آر کی وضاحت وزیر داخلہ کے پالیسی بیان کی تائید ہے، حکومتی ترجمان

جمعہ 29 اگست 2014 19:20

آئی ایس پی آر کی وضاحت وزیر داخلہ کے پالیسی بیان کی تائید ہے، حکومتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) حکومتی کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان نے قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ کے پالیسی اسٹیٹمنٹ کی تائید کردی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے بیان پر وفاقی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کے پالیسی بیان کی تائید ہے، فوج کے کردار کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی میں دیئے گئے بیان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو پی ٹی آئی اور پی ٹی اے سے بات چیت میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ عنوان :