جماعت اسلامی کے ترجمان کی سراج الحق کے حوالے سے شائع خبر کی تردید

جمعہ 29 اگست 2014 19:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) جماعت اسلامی کے ترجمان نے لاہور کے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ ” فوج کے ساتھ مذاکرات کے آغاز میں سراج الحق نے کوآرڈی نیٹر کے فرائض سر انجام دیئے ۔

(جاری ہے)

“ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سراج الحق نے فوج کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی ایسا کردار ادا نہیں کیا ۔ ترجمان نے کہاکہ سراج الحق سیاسی معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنے کے حامی ہیں اور اس پورے بحران کے دوران انہوں نے اسی بات کیلئے تگ و دو کی ۔

متعلقہ عنوان :