وزیراعلی خیبرپختونخوا کاکیپٹن(ر) محمد صفدر کے والد کی وفات پرا ظہارافسوس

جمعہ 29 اگست 2014 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) محمد صفدر کے والد محمد اسحاق مسرور کی وفات پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ نے جماعت اسلامی بونیر کے امیر محمد حلیم باچا کی والدہ، مردان کے عالم دین حافظ مولانا محمد یوسف ،مردان کے تبلیغی امیر محمد طارق اور صوابی کی ادبی تنظم قام قلم کے سرپرست خورشید عالم جان کی وفات پر بھی انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :