افراتفری جاری رہی توملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے،لیبیا،

ماضی میں سلامتی کیلئے خطرے والے واقعات اتنی بڑی تعداد میں پیش نہیں آئے،لیبی سفیر کاانٹرویو

جمعہ 29 اگست 2014 19:05

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء)اقوام متحدہ میں لیبیا کے سفیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ملک میں افراتفری اسی طرح جاری رہی تو ایک وسیع خانہ جنگی کا خطرہ ہو گا۔

(جاری ہے)

لیبیا کے سفیر ابراہیم دباشی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ انہوں نے ہمیشہ خانہ جنگی کے امکان کو رد کیا ہے لیکن اب صورت حال تبدیل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہلیبیا میں اب صورت حال بدل کر بہت پیچیدہ ہو گئی ہے۔لیبیا کے سفیر نے کہا ماضی میں سلامتی کیلئے خطرے والے واقعات اتنی بڑی تعداد میں پیش نہیں آ رہے تھے، اب ہر طرف سے بھاری اسلحہ استعمال ہو رہا ہے۔