کراچی ، مختلف فرقوں کے لوگوں کو ایک ہی طرح کے ہتھیاروں سے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے 48 واقعات میں صرف 7 ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف

جمعہ 29 اگست 2014 16:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) کراچی کے مختلف فرقوں کے لوگوں کو ایک ہی طرح کے ہتھیاروں سے قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے 48 واقعات میں صرف 7 ہتھیار استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان میں سے 32 واقعات میں صرف 2 ہتھیار استعمال کئے گئے جبکہ ان واقعات میں پولیس اہلکار‘ ڈاکٹرز‘ سیاسی ومزہبی جماعتوں کے کارکن اور ہر فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ تفتیشی اداروں کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد‘ تیموریہ‘ مدینہ کالونی‘ عزیز بھٹی‘ پاکستان بازار اور سائٹ اے کے تھانوں کی حدود میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے 18 واقعات میں ایک ہی قسم کا اسلحہ استعمال ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :