وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتے ہیں ، دھرنے والے ہٹ دھرمی نہ کریں، ایاز سومرو

جمعہ 29 اگست 2014 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کی تائید کرتے ہیں ، دھرنے والے ہٹ دھرمی نہ کریں ، زبانی جمع خرچ پر یقین نہیں کرسکتے ، مسائل کا حل افہام وتفہیم سے حل ہونا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بات میں وزن ہے کیونکہ وہ کروڑوں لوگوں کے نمائندے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کے فلور پر یہ بات کی ہے جو کہ ریکارڈ کا حصہ بنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دھرنے والوں کی زبانی جمع خرچ باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے اور فوج کے ثالث بننے سے مسائل کا حل نکلتا ہے فوج ضرور ثالث بننے لیکن پی پی پی کے کارکنان جمہوریت کو بچانے کے لیے جان کی بازی بھی لگانا جانتے ہیں ہماری فوج نے ملک میں امن وامان برقرار رکھا ہوا ہے اور سرحدوں کی حفاظت بھی احسن طریقے سے کررہی ہے اپنی فوج پر فخر ہے

متعلقہ عنوان :