سیاسی معاملات سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے،لیاقت بلوچ

جمعہ 29 اگست 2014 16:53

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہوں گے ، اس ملک میں جمہوریت پروان چڑھے گی جبکہ اگر سیاستدانوں نے ملک وقوم کے مفاد میں نہ سوچا تو جمہوری اقدار کو نقصان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ تمام سیاسی رہنماؤں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جس طرح جماعت اسلامی کے رہنما کررہے ہیں اس میں ملک کی بقا اور سلامتی ہے کیونکہ یہ مسئلہ اگر سیاسی طورپر حل نہ ہوا تو جمہوریت کو نقصان ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی رویے اور سوچ بھی ختم ہوگی اور اس کا فائدہ کوئی اور اٹھائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ممکنہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ یہ معاملات سیاسی سطح پر حل ہوں جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ میں عمران خان اور علامہ طاہر القادری کے آرمی چیف کے ثالث اور ضامن بننے کے ضمن میں تردید کردی ہے اس لئے اب اس کا سیاسی حل ہی ملک وقوم کے مفاد میں ہونا ضروری ہے

متعلقہ عنوان :