چین،کم تنخواوٴں کا شکوہ لیے ملازمین سڑکوں پر آگئے

جمعہ 29 اگست 2014 14:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) چین میں مکاوٴ میں ملازمین کم تنخواوں کا شکوہ لے کر سڑکوں پر آگئے، کسینو ورکرز نے تنخواہوں میں اضافے اور بہتر مراعات کے لئے ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔تنخواہیں بڑھاوٴ، مراعات بہتر کرو،کیسینو کے مکاوٴ میں ورکرز مطالبات کی منوانے کیلئے سڑکوں پر آگئے۔

(جاری ہے)

مظاہرے کا انعقاد مکاوٴ گیمنگ یونین کی جانب سے کیا گیا تھا۔

جو مالکان کی سرمایہ دارانہ ذہنیت کے ستائے ورکرز کو منظم کرنے میں کامیاب رہا۔مارچ میں چودہ سو ملازمین نے شرکت کی، جن کا کہنا تھا کہ قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مالکان کی تجوریاں بھری پڑی ہیں۔ لیکن کام کرنے والوں کو محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔ احتجاج کے بعد حکام نے ملازمین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :