گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈھیرکی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا

جمعہ 29 اگست 2014 12:42

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈھیرکی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ڈھیرکی میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا ۔ ایک بڑی پرائیویٹ ملٹی نیشنل کمپنی کے زیر اہتمام ڈھیرکی میں ہونیوالے میوزیکل کامیڈی شو میں گلوکارہ رابی پیرزادہ نے دو گھنٹے تک مسلسل پرفارم کر کے سماں باندھ دیا ۔

(جاری ہے)

ان کی پرفارمنس کے دوران شو میں شریک شائقین ڈانس اور ہلہ گلہ کرتے رہے ۔ 2گھنٹے مسلسل پرفارم کر نے کے بعد جب رابی پیرزادہ اسٹیج سے واپس جانے لگیں تو شو میں شریک شرکاء کے اصرار پر انہوں نے دوبارہ مزید دو گانے پیش کئے ۔ شو میں حصہ لینے کے بعد رابی پیرزادہ لاہور واپس پہنچ گئیں ۔