کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے ،ناکہ بندی 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط

جمعہ 29 اگست 2014 12:35

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے اور ناکہ بندی 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط ، ضبط ہونے والی گاڑیوں میں دو عدد ٹو ڈی ، ایک عدد ہنڈا اور ایک عدد کیری ڈبہ شامل ہے ایک اور کاروائی میں کھوئی رٹہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور تین بوتل شراب برآمد کر لی پولیس کی بڑی کاروائی پر عوام علاقہ کا خراج تحسین پولیس کے حق میں نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے ایک چھاپہ مار ٹیم ایڈ یشنل ایس ایچ او عبدالقیوم سرحدی ، اے ایس آئی صداقت حسین راجہ ، فیصل صدیق ، تفتیشی آفیسران محمد خلیل گجر ، ذاکر حسین ، سردار شبیر ، محمد عظیم ، ڈی ایف سی راجہ خضر حیات کانسٹیبلان محمد بنارس ، رخسار شاہ ، محمد ریاض ، امتیاز ملک ، عابد حسین تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپوں اور ناکہ بندی کے دوران 40 لاکھ روپے مالیت کی گاڑیاں جن میں ٹوڈی کار نمبر LXH922 ، ہنڈا کار نمبر LRR310 کو زیر دفعہ 550 ض ف کے تحت ضبط کر لیں جبکہ بجرائم AP468/471,405/467,419/420 کے تحت کیری ڈبہ نمبر RS664 اور ٹو ڈی FDW423 کو ضبط کر لیا ایک اور کاروائی میں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے دھنہ کے مقام پر چھاپہ مار کر مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد مطلوب بٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو چرس اور تین بوتل شراب برآمد کر لی پولیس کی اس بڑی کاروائی پر کھوئی رٹہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں چےئرمین محمد رفیق بجاڑ ، سردار ساجدمحمود ، مسلم یوتھ ونگ کے صدر ماجد شفیع چوہدری ، عثمان جرال ، محمد افضل ، عدیل شاہ ودیگر نے ایس ایچ او سہیل یوسف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور توقع کی کہ وہ آئندہ بھی جرائم کے خاتمے کیلئے کاروائیاں کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :