مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے کی جانیوالی کوششیں جلد کامیاب ہونگی، جلد کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

جمعہ 29 اگست 2014 12:35

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات ، زراعت و لائیوسٹاک سید بازل علی نقوی یوم شہدا ء دوتھان کے پروگرام میں شرکت کیلئے راولاکوٹ کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ ضلع پونچھ میں آج یوم شہداء دوتھان انتہائی عقیدت و احترام اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جائیگا کہ دوتھان کی آزادی کشمیر کیلئے جلائی جانے والی شمع کو روشن رکھا جائے گااور دوتھان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

راولاکوٹ پہنچنے پر وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لئے کی جانے والی کوششیں جلد کامیاب ہوں گئی اور وہ دن دور نہیں جب سارا کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اسی خطہ کے لئے پاکستان نے بھارت سے چار جنگیں لڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعوام ذوالفقار علی بھٹو نے اس مسئلہ پر ایک ہزار سال تک جنگ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔