Live Updates

عمران خان نواز شریف کے استعفے پر ڈٹ گئے، حکومت کو آخری موقع دیں گے، ورنہ فیصلہ ہو گا: کپتان کا اعلان

جمعرات 28 اگست 2014 02:32

عمران خان نواز شریف کے استعفے پر ڈٹ گئے، حکومت کو آخری موقع دیں گے، ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف پر واضح کر دیا ہے کہ نواز شریف جب تک وزیراعظم ہے تب سے دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکیں، مقصد کے بہت قریب آ گئے ہیں بس ایک چیز رہ گئی ہے، نواز شریف کا استعفیٰ۔

(جاری ہے)

آزادی مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف نے دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیش کی ہے اور حکومت نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کمیشن آزادانہ تحقیقات کرے گا اور کوئی اس کی راہ میں رکاٹ نہیں بنے گا جبکہ آرمی نیوٹرل امپائر کا کردار ادا کرے گی۔

جس پر آرمی چیف کو واضح کیا کہ نواز شریف جب تک وزیراعظم ہیں تب تک آزادانہ تحقیقات نہیں ہو سکتیں لیکن اس کے باوجود ہم نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے کہ تحقیقات کے مکمل ہونے تک نواز شریف اپنے عہدے سے برطرف ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا وفد اس مطالبے کے ساتھ حکومت کے پاس بھیجیں گے اور اپنے مطالبات دوبارہ پیش کر دیں گے۔ دوپہر تک ہمارے مطالبات مانے گئے تو انشاءاللہ شام کو آزادی کا جشن ہو گا اور نہ مانی گئیں تو یہاں فیصلہ کریں گے اور اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات