وزیراعظم سے پوچھیں گے کہ وہ آرمی چیف کے ضامن ہونے اورثالثی کے حوالے سے کیاکہتے ہیں ؟،خورشیدشاہ ،وزیراعظم کاموٴقف سامنے آنے کے بعدہم اپناموٴقف دیں گے،بیان

جمعرات 28 اگست 2014 23:48

وزیراعظم سے پوچھیں گے کہ وہ آرمی چیف کے ضامن ہونے اورثالثی کے حوالے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ ہم وزیراعظم سے پوچھیں گے کہ وہ آرمی چیف کے ضامن ہونے اورثالثی کے حوالے سے کیاکہتے ہیں ؟وزیراعظم کاموٴقف سامنے آنے کے بعدہم اپناموٴقف دیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کواپنے ایک بیان میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کے ثالثی اورضامن بننے کی بات ٹی وی پرسنی ہے ،یہ بات عمران خان اورطاہرالقادری کی جانب سے سامنے آئی ہے ،ہم وزیراعظم سے پوچھیں گے کہ وہ اس معاملے پرکیابتاتے ہیں ،وزیراعظم کا موٴقف سامنے آنے کے بعدہم اپناموٴقف دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :