Live Updates

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی درخواست پر چوبیس گھنٹوں کیلئے لائحہ عمل موخر کررہے ہیں ، عمران خان

اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں (آج ) جشن منائینگے معاملہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرونگا اس وقت تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا جب تک دھاندلی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ، شرکاء سے خطاب

جمعرات 28 اگست 2014 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی درخواست پر چوبیس گھنٹوں کیلئے لائحہ عمل موخر کررہے ہیں  اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں(آج )جمعہ کو جشن منائینگے  معاملہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کااعلان کرونگا  اس وقت تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا جب تک دھاندلی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔

جمعرات کو دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آرمی چیف کا پیغام آیا ہے کہ حکومت نے مجھے ثالثی کا کر دار ادا کر نے کیلئے کہا ہے آپ چوبیس گھنٹے کیلئے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل موخر کردیں جس پر میں نے اپنا لائحہ عمل کا موخر کر دیاہے عمران خان نے کہاکہ میرے اور عوام کے دل کی آواز ایک ہی ہے تاہم بات چیت کیلئے آرمی چیف نے چوبیس گھنٹوں کیلئے ٹائم مانگا ہے ہم ملک اور قوم کیلئے بات چیت کرینگے عمران خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خوفناک کال دینے والا تھا آپ ہماری تحریک کو بر داشت نہیں کر سکیں گے عمران خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کپتان آپ کو کبھی مایوس نہیں کریگا (آج)جمعہ کو جشن منائینگے معاملہ حل نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ وقت ہمارے ساتھ ہے کہا جاتا ہے کہ عمران خان بند گلی میں جا چکا ہے میں کہتا ہوں عمران خان نہیں حکومت بند گلی میں چلی گئی ہے عمران خان نے کہاکہ پشاور میں سول سوسائٹی نے اپنے بجلی کے بلوں کو آگ لگائی ہے لوگ فیصلہ کر چکے ہیں تاہم ہمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کیلئے اپنا لائحہ عمل روکنا پڑیگا انہوں نے کہاکہ اس وقت تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوگا جب تک دھاندلی میں ملوث افراد کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاسکتا ہم ملک اور جمہوریت کیلئے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ اب ہمارے مذاکرات ہورہے ہیں ۔

عمران خان نے کہاکہ قوم جس طرح نکلی ہے اس نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کردیا ہے،پاکستان میں ہر شعبے میں مافیا بیٹھی ہے جو ملک کو آگے نہیں جانے دیتی، پاکستان ایک چھوٹے سے طبقے کے لیے رہ گیا ہے جہاں اچھی تعلیم،اچھے ہسپتال،اچھی نوکریاں سب امیروں کے لیے ہیں یہاں طاقتور پیسے کے بل پر کوئی بھی ناجائز کام کرسکتا ہے۔ عمران خان نے کہاک ہوزیراعظم اپنے اثاثے ظاہر نہیں کرتے اور نہ ہی ٹیکس دیتے ہیں اب عوام بھی ٹیکس دینا بند کردیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں اپنا اہم اعلان کرنے جارہا تھا کہ ایک خبر ملی ہے کہ حکومت سے مذاکرات ہورہے ہیں جس کیبعدایسا لگتا ہے کہ ہم اپنے مشن کے قریب پہنچنے والے ہیں ساری رات جشن منائینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات