Live Updates

”وہ“جانے والا ہے ،نعرے نہ لگائیں،عمران خان کی دھرنے کے شرکاء سے اپیل

جمعرات 28 اگست 2014 22:21

”وہ“جانے والا ہے ،نعرے نہ لگائیں،عمران خان کی دھرنے کے شرکاء سے اپیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) نعرے نہ لگائیں ”وہ “جانے والاہے ،عمران خان نے دوران تقریرشرکاء کو نعرے لگانے سے روک دیا،گزشتہ روز آزادی مارچ دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران کارکنوں کی جانب سے بارباروزیراعظم کیخلاف نعرے لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تنگ آکر کہاکہ ”وہ“جانے والا ہے نعرے نہ لگائیں مجھے بولنے دیں تاہم قائد کے باربار منع کرنے کے باجود کارکنوں نے خاموشی اختیار کرکے اپنے قائد کی تقریر سننے کی بجائے اپنے نعرے جاری رکھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :