Live Updates

پاک فوج نے طاہر القادری ، عمران خان کو ثالثی کی پیشکش کر دی، طاہر القادری کی تصدیق

جمعرات 28 اگست 2014 22:20

پاک فوج نے طاہر القادری ، عمران خان کو ثالثی کی پیشکش کر دی، طاہر القادری ..

اسلام آباد، (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) طاہر القادری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فوج نے تحریک انصاف اور طاہر القادری کو معاملات سلجھانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی ہے ، کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج نے معاملات سلجھانے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے جس کے بعد آرمی چیف نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف ، عوامی تحریک سے رابطہ کیا ہے ، پاک فوج اس معاملے میں بطور ثالث بننے کیلئے تیار ہے ، میں کارکنوں سے پوچھتا ہوں کہ وہ ثالثی کیلئے تیار ہیں ، جس پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ہاں میں ہاتھ کھڑے کر کے طاہر القادری کو فوج کے ساتھ معاملات سلجھانے کی اجازت دے دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات