وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت 21افراد کیخلاف درج مقدمے کی دفعات

جمعرات 28 اگست 2014 22:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) عدالت کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر تھانہ فیصل ٹاؤن لاہور میں درج کرلی گئی ۔ ایف آئی آر میں وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، وفاقی وزراء سمیت 21افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درج کی گئی ایف آئی آر کا نمبر 696/14ہے جبکہ مقدمہ 302/324/506/148/149/427/395/109 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر ادارہ منہاج القران ڈائریکٹر ایڈمن محمد جواد حامدکی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔

وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت 21افراد کیخلاف درج مقدمے کی دفعات

متعلقہ عنوان :