ہیدلائن کے حصول کے لیے ڈیڈلائن پر ڈیڈ لائن دی جارہی ہے ،سینیٹر شاہی سید،

وزیر اعظم کے مشیروں کی وجہ سے نوبت یہاں پہنچی ہے اگر بر وقت فیصلے کیے جاتے موجودہ صورت حال ہر گز پیدا نا ہوتی،صدر اے این پی سندھ

جمعرات 28 اگست 2014 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ہیدلائن کے حصول کے لیے ڈیڈلائن پر ڈیڈلائن دی جارہی ہے ،لشکر کشی کے ذریعے پتھروں کے زمانے میں مطالبات منوائے جاتے تھے دور جدید میں نہیں ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور دونوں کی پشت پر ایک ہی ذہن کارفرما ہے،میں وکلاء ،دانشوروں کالم نگاروں ،صحافیوں،سول سوسائٹی اور آئینی سے یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا زور زبردستی اسمبلیوں کی تحلیل کا مطالبہ غداری نہیں ہے ؟طویل ترین ڈرامے اور میوزیکل کنسرٹ کے ذریعے ملک و قوم کاوقت ضائع کیا جارہا ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے ین پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں بلکہ آئین،پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں وزیر اعظم کے مشیروں کی وجہ سے نوبت یہاں پہنچی ہے ،اگر بر وقت فیصلے کیے جاتے موجودہ صورت حال ہر گز پیدا نا ہوتی،کپتان اور قادری صاحب پرائم ٹائم میں جلوہ گر ہوکر مل بانٹ کر ٹی وی چینلز کی لائیو کوریج کو انجوائے کررہے ہیں،کاش ملک و قوم کی خاطر اپنے گھر چھوڑنے والے 10 لاکھ آئی ڈی کے لیے بھی ہمارے میڈیا کے پاس اتنا وقت ہوتا،سمجھ سے بالا تر ہے کہ دارلحکومت میں جمع چند ہزار افراد زیادہ اہم ہیں یا لاکھوں بے گھر قبائلی ؟ جو طرزعمل ہماری اسٹیبلشمنٹ نے گزشتہ 65 سالوں سے قبائلی عوام کے ساتھ اختیار کیا آج ہمارا میڈیا بھی وہی کررہا ہے ذمہ داران کو مجمع کے بجائے قانون سزا دے گاہوش کے ناخن لیے جائیں میں سب سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ خدارا ملکی مفاد کے بارے میں سوچ جائے ۔

متعلقہ عنوان :