فخری بیگم نے ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کیا ،پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات 28 اگست 2014 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید قائد محترمہ بینظیر بھٹو کی بہن اور بیگم نصرت بھٹو کی بھانجی فخری بیگم آج علالت کے باعث کراچی میں انتقال فرماں گئیں، پاکستان پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے ان کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخری بیگم نے ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کیا ان کی محبت اور کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فخری بیگم کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی اورتدفین ڈیفنس فیز 4 کے قبرستان میں ہوئی‘ نماز جنازہ اور تدفین میں مرحومہ کے قریبی عزیز واقارب اور رشتہ داروں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سینیٹر سعید غنی، قادر پٹیل،وقار مہدی، راشد ربانی، نجمی عالم،حاجی قاسم بلوچ، صوبائی وزیرجاوید ناگوری،اسد سعید، لطیف مغل، منظور عباس ،الطاف خواجہ، فیصل میندرو،اقبال ساند،فرحان غنی،اشفاق میمن،جانی میمن اورآغا سعید نے شرکت کی۔ فخری بیگم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ سوئم 30اگست بروز ہفتہ بعد نماز عصر تا مغرب ان کی رہائش گاہ بنگلہ نمبر D-2/B اسٹریٹ نمبر 3 باتھ آئی لینڈ کلفٹن کراچی میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :