ڈاکٹر طاہر القادری سے پہلے گولی کھا وں گی، اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بچوں سمیت 17 جون سے انقلاب مارچ کے ساتھ ہیں،سائرہ جھارہ

جمعرات 28 اگست 2014 21:35

ڈاکٹر طاہر القادری سے پہلے گولی کھا وں گی، اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) مشہور پہلوان جھارہ پہلوان کی اہلیہ سائرہ جھارہ نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے پہلے وہ گولی کھائینگی، اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بچوں سمیت 17 جون سے انقلاب مارچ کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کی رات انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مشہور پہلوان جھارہ پہلوان کی اہلیہ سائرہ جھارہ نے کہاہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ وہ انقلاب کیلئے سب سے پہلے گولی کھائیں گے تو میں کہنا چاہتی ہوں کہ قائد انقلاب سے پہلے ان کی بیٹی سائرہ جھارہ گولی کھائے گی اور اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے بچوں سمیت 17 جون سے انقلاب مارچ کے ساتھ ہوں اور اپنے تن من اور دل کے ساتھ انقلاب مارچ کو تقویت پہنچا رہی ہوں اور اس وقت یہ جذبہ جوان رہے گا جب تک ملک میں صحیح معنوں میں انقلاب نہیں آجاتا.