عوامی تحریک کی ڈیڈ لائن، پارلیمنٹ کے ملازمین کو قبل از وقت چھٹی دیدی گئی

جمعرات 28 اگست 2014 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن پارلیمنٹ ملازمین کے لئے ایک اچھی خبر بن گئی اور انہیں قبل از وقت چھٹی دیکر گھر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ اعلی حکام نے صورت حال کی نزاکت اور سکیورٹی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملازمین کو تین بجے چھٹی دینے کا فیصلہ کیا جبکہ معمول کے مطابق پانچ بجے چھٹی ہوتی ہے حتی کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے بعض افسران شام تک بھی بیٹھے رہتے ہیں لیکن جمعرات کو سب کو ہدایت کی گئی کہ وہ تین بجے گھروں کو چلے جائیں اور اس طرح پارلیمنٹ ہاؤس خالی کرالیا گیا ۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :