Live Updates

مشکل کی اس گھڑی میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،جاوید ہاشمی،

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعدشہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔شرکاء سے خطاب

جمعرات 28 اگست 2014 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی صحت یاب ہوکر دوبارہ تحریک انصاف کے دھرنے میں پہنچ گئے ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں پوری قوم تحر یک انصاف کی جدوجہد کا حصہ بنے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اخلاقی طور پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ایک ہی گھر میں اور ایک ہی علاقے میں 80لوگوں کو گولیاں لگی جن میں 14لوگ شہید ہوئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشرے میں کوئی بھی الزام لگنے پر مشیر ، وزیر یا سربراہ مملکت مستعفی ہو کر گھر چلے جاتے ہیں اور اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں اگر شہباز شریف میں تھوڑی سے بھی قانون اور عوام کی قدر ہوتی تو وہ سانحہ کے بعد مستعفی ہوجاتے مگر اب واقعہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر براجمان رہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :