Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی جگہ مشکوک پیکٹ کی اطلاع نے پولیس اور کارکنوں کی دوڑیں لگوا دیں،پولیس نے فوری طور پر دھرنے کی جگہ خالی کر واکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا

جمعرات 28 اگست 2014 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی جگہ مشکوک پیکٹ کی اطلاع نے پولیس اور کارکنوں کی دوڑیں لگوا دیں،پولیس نے فوری طور پر دھرنے کی جگہ خالی کر واکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

عینی شاہد کے مطابق ایک مشکوک شخص جائے وقوعہ سے ڈیوائس ہاتھ میں لیے بھاگ نکلا ،مختصر وقت میں تحریک انصاف کے دھرنے کی جگہ کو خالی کروا لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق مشکوک پیکیٹ کو پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر قبضے میں لے لیا تھا جسے چیک کرنے پر مذکورہ پیکٹ سے گیس ماسک اور لنچ باکس تھا جس میں لائٹیں لگا کر ڈرانے کی کوشش کی گئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات