فوج پاکستان کی ہے، موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا کہاگیاہے: وزیر داخلہ

جمعرات 28 اگست 2014 21:17

فوج پاکستان کی ہے، موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا کہاگیاہے: ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی ہے، مشکل صورتحال میں فوج کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ آرمی کو موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا کہاگیاہے، فوج پاکستان کی ہے سیلاب اور زلزلہ سمیت ہر مشکل میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج سرحدوں کی نگرانی کے ساتھ اندرونی سیکیورٹی بھی دیکھتی ہے اور مشکل صورتحال میں فوج کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی اورسیاسی حالات گڈمڈ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :