نواز شریف حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے، مسلم لیگ (ن) پشاور کا یوسف رضا گیلانی کے بیان پر افسوس کا اظہار

جمعرات 28 اگست 2014 21:16

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری ایف ایم صابر ایڈ وکیٹ نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے گزشتہ روز بیان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ نواز شریف کی حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی مثال جنگلی شیر کی مانند ہے اس کو بند گلی میں پھنسایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی کوئی شکار ی اس کے سامنے آ سکتا ہے صابر ایڈوکیٹ نے وضاحت کرتے ہو ئے کہاکہ عمران خان اور پی پی پی میں فرق یہ ہے کہ عمران خان کھلم کھلا شریف برادران کی مخالفت کر رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے بعض قائدین درپردہ نواز شریف کے لئے گڑھا کھود رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کاش محترمہ بے نظیر بھٹوآج زندہ ہو تی تو پیپلز پارٹی کا کوئی مائی کا لال محمد نواز شریف کے خلاف پریس یا ٹی وی پر اس طرح کے من گھڑت بیانات شائع کرنے کرانے کی جرات نہ کرتا صابر ایڈوکیٹ نے کہاکہ بڑی سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور ملک بھر کے کروڑوں مسلم لیگی کارکنان اس مشکل گھڑ ی میں میاں برادران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنے نواز شریف کو کچھ نہیں بگا ڑ سکتے ان کے دھرنے ایک دو روز میں اپنی موت آپ مر جائینگے ۔