Live Updates

نواز شریف نے مجھ سے بچنے کیلئے آصف زر داری کو بلایا میاں صاحب کو امریکی محکمہ خارجہ بھی نہیں بچا سکتا ،عمران خان،

عوامی مینڈیٹ چوری کر نے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے اپنے لئے نہیں قوم کیلئے لڑرہا ہوں پاکستانی قوم مجھے اکیلا نہیں چھوڑیگی ،دونوں بھائی اپنی کرسی بچانے کیلئے ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں ،شرکاء سے خطاب

جمعرات 28 اگست 2014 20:59

نواز شریف نے مجھ سے بچنے کیلئے آصف زر داری کو بلایا میاں صاحب کو امریکی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مجھ سے بچنے کیلئے آصف زر داری کو بلایا  نواز شریف کو امریکی محکمہ خارجہ بھی نہیں بچا سکتا عوامی مینڈیٹ چوری کر نے والوں پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے اپنے لئے نہیں قوم کیلئے لڑرہا ہوں  پاکستانی قوم مجھے اکیلا نہیں چھوڑیگی دونوں بھائی اپنی کرسی بچانے کیلئے ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔

جمعرات کو یہاں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے مجھ سے بچنے کیلئے آصف زرداری کوبلا یا تاہم نوازشریف کوامریکی محکمہ خارجہ بھی نہیں بچاسکتا۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف نے تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی کرائی اور تحقیقات ہونے تک ان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم مجھے اکیلا نہیں چھوڑیگی کیوں کہ میں اپنے لیے نہیں بلکہ قوم کیلئے لڑرہا ہوں۔عمران خان نے کہاکہ آزادی یا موت کے بغیر وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عوام نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ حکمرانوں کو اقتدار سے ضرور ہٹائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی ایف آئی آر شہباز شریف کے خلاف درج ہوگی۔

بھارت جیسے ملک میں اگر کسی پر قتل کا مقدمہ ہو تو وہ کوئی بھی عہدہ نہیں رکھ سکتا، یہ کسی آمر کی جمہورت میں ہوسکتا ہے، ایک جانب شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج ہورہا ہے تو دوسری جانب افضل خان کے انکشافات ہیں کہ انتخابات میں پاکستان کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی، اس کے باوجود دونوں بھائی استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ان کے پاس کرسی کی طاقت ہے جس سے وہ لوگوں کو خریدتے ہیں اور جو نہ بکے اسے ڈرا دھمکا کر ملک سے باہر بھگا دیتے ہیں،یہ دونوں بھائی اپنی کرسی بچانے کیلئے ملک کو تباہی کی جانب لے جارہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو منصوبہ 44 سے 50 ارب روپے کی لاگت سے بن رہا ہے حالانکہ 3 سال قبل اس کی لاگت 4 ارب روپے تھی ، 50 ارب کے منصوبے کا نگران حنیف عباسی کو مقرر کیا گیا حنیف عباسی وہ ہیں جن پر منشیات فروشی کا الزام ہے، میٹرو بس منصوبے کے پیسوں سے ہزاروں اسکول بنائے جاسکتے تھے، لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جاسکتا تھا تاہم ایسا نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ انہیں اللہ نے ہر نعمت سے نوازا ہے، حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ سے انہیں ذاتی طور پر کوئی فرق نہیں پڑیگا تاہم ایک پاکستانی کی حیثیت سے وہ تباہ ہورہے ہیں جو وہ برداشت نہیں کرسکتے، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کہ آزادی یا موت تک وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔ جب تک حکومت نہیں جائے گی وہ اسی کنٹینر میں رہیں گے۔ اسی طرح عوام کو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ شریفوں کی غلامی نہیں ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں۔

ہم ان کی بادشاہت قبول کرنے کے بجائے انہیں قانون کے دائرے میں لائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ حکمران گزشتہ 30 برسوں سے احتساب سے بچتے رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے پرویز مشرف سے مک مکا کیا پھر آصف زرداری سے معاملات ٹھیک کئے،یہ لوگ آصف زرداری کے بارے میں بڑی بڑی بات کرتے تھے اور جب وقت آیا تو نوازشریف آصف زرداری کے ڈرائیور بن گئے۔ نواز شریف سن لیں انہیں آصف زرداری امریکا یا ترکی نہیں بچاسکتے کیونکہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سول سوسائٹی نے بجلی کے بل جلادئے ملک بھر کے عوام بھی خیبرپختونخوا کی طرح بل نہ ادا کریں کیوں کہ رائیونڈ میں بغیر لوڈشیڈنگ کے بجلی مفت ہے بجلی کی اضافے سے شریف برادران لاعلم ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ اسلام آباد کے میٹرو بس منصوبہ کا پروجیکٹ مینیجر حنیف عباسی ہے حکومت نے بلی کو دودھ کی رکھوالی پر لگادیا، انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی کو انتخابات میں شکست دی عدالت نے آج حنیف عباسی کی ضمانت مسترد کی ۔یہ فیصلہ کن جنگ ہے، جیت گئے توجناح کا پاکستان بنے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات