اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوٴس کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی

جمعرات 28 اگست 2014 20:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاوٴس کے باہر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں ایلیٹ فورس کے دستے  ٹرپل ون بریگیڈ وزیر اعظم ہاؤس کے باہر موجود رہی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کے حتمی اعلان کے بعد وزیراعظم ہاوٴس کی جانب مارچ کیے جانے کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ عوامی تحریک اس معاملے پر غورکر رہی ہے کہ طاہر القادری کے اعلان کے بعد وزیراعظم ہاوٴ س کی طرف قافلہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :