ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 28 اگست 2014 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ کا اندراج منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن جواد حامد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کا اندراج کروایا گیا، تھانہ فیصل ٹاؤن میں درج کئے گئے مقدمہ نمبر 693/14 میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور 3 وفاقی وزراء سمیت 21 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج سے قبل حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایف آئی آر کے اندراج حکومتی منظوری کے بعد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے پولیس کے اعلیٰ افسران کا ہنگامی اجلاس بلایا اور ان افسران کو بھی طلب کیا جن کے نام کا مقدمہ میں اندراج کیا جانا تھا، مقدمہ کے اندراج کا متن آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد تھانہ فیصل ٹاؤن میں گزشتہ روز مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :