ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پرگفتگو ،

آپ نے جہاں اتنا صبروتحمل سے کام لیا وہاں اور صبروتحمل کامظاہرہ کریں ۔الطاف حسین کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے اپیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد تاحال بھر پور کوشش کرر ہے ہیں کہ معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔ الطاف حسین

جمعرات 28 اگست 2014 20:48

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مجھ سے بات چیت کر کے تاحال بھر پور کوشش کرر ہے ہیں کہ معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل ہوجائیں۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے بھی اپیل کی کہ انہوں نے جہاں اتنا صبروتحمل سے کام لیا وہاں اور صبروتحمل کامظاہرہ کریں اورسب ملکر دعا کریں کہ ہم لوگ بات چیت اورافہام وتفہیم کے ذریعے معاملات کوبہتربنانے کی جوکوشش کررہے ہیں اللہ انہیں کامیاب بنائے لہٰذادونوں طرفین کو جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے بجائے صبروتحمل اورسوچ وبچارکے بعدفیصلہ کرناچاہیے۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے ان کے موٴقف کی حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ اداکیا۔