وزیراعظم کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اجلاس، عبوری ضمانتیں کرانے پر غور

جمعرات 28 اگست 2014 20:43

وزیراعظم کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اجلاس، عبوری ضمانتیں کرانے پر غور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائے ونڈ میں اہم اجلاس جاری ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق عبوری ضمانتیں کرانے پر غور کیا جارہا ہے، شرکاء نے آئین اور جمہوریت کا ہر صورت دفاع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزراء چوہدری نثار علی خان اور اسحاق ڈار بھی شریک ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں شرکاء نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین اور جمہوریت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر وزراء کو نامزد کئے جانے کے بعد عبوری ضمانتیں کرانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :