Live Updates

عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے مشکوک ڈیوائس برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب

جمعرات 28 اگست 2014 20:25

عمران خان کے کنٹینر کے قریب سے مشکوک ڈیوائس برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں ایک شخص مشکوک ڈیوائس رکھ کر فرار ہوگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، علاقے کو خالی کرایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب ایک شخص مشکوک ڈیوائس رضا کار کو دے کر فرار ہوگیا جس میں ریڈ لائٹ جل رہی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا جب کہ پولیس نے اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو علاقے سے ہٹایا جارہا ہے، ڈیوائس عمران خان کے کنٹینر سے صرف 50 گز کے فاصلے پر ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :