رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے والد محمد اسحاق کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس

جمعرات 28 اگست 2014 20:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف کے سمدھی ، مریم نواز کے سسراور کیپٹن (ر) صفدر کے والد محمد اسحاق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے محمد اسحاق مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔